مقامی ۲ اگست ۲۰۲۶

بولان قومی شاہراہ پر مسافر کوچ پر مسلح افراد کی فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، ایک مسافر زخمی

کوئٹہ(ویب نیوز)بولان قومی شاہراہ پر بالاناڑی کے مقام پر صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کوچ کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کوچ کو روکنے کی کوشش کی، تاہم نہ رکنے پر اس پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ جاں بحق ڈرائیور کی لاش اور زخمی مسافر کو طبی امداد کے لیے سبی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔