کوئٹہ(ویب نیوز)خضدار وڈھ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے وڈھ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
