پاکستان ۲ اگست ۲۰۲۶

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے سورنج کان حادثے کے ریسکیو آپریشن میں تعاون کیا

کوئٹہ(ویب نیوز)پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مشترکہ وفد نے سورنج کے سپین کاریز کول فیلڈ میں علی برادران مائن میں پیش آنے والے حادثے کے بعد جاں بحق کان کنوں کی لاشیں نکالنے اور ریسکیو کارروائیوں میں بھرپور تعاون کیا۔ وفد نے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشوں کو ان کے آبائی علاقے شانگلہ روانہ کرنے میں بھی مدد فراہم کی، جبکہ متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت بھی جاری ہے۔ وفد نے مائنز حکام سے ملاقاتیں کرکے حادثے اور حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت سے آئی ایل او کنونشن C-176 کی توثیق، شفاف تحقیقات، متاثرہ خاندانوں کی مناسب امداد اور تمام کوئلہ کانوں میں حفاظتی اور ریسکیو نظام کو مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا۔