مقامی ۲ اگست ۲۰۲۶

نادرا اور ایف آئی اے کی مشترکہ نگرانی، سوشل میڈیا کے مشتبہ اکاؤنٹس کی جانچ تیز

کوئٹہ(ویب نیوز)اطلاعات کے مطابق نادرا اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر ایسے مشتبہ اکاؤنٹس کی نگرانی اور تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے جن کے بارے میں حکام کو شبہ ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی یا ریاستی اداروں کے خلاف غیرقانونی آن لائن سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ اکاؤنٹس، ڈیجیٹل شواہد اور متعلقہ معلومات کا قانونی جائزہ جاری ہے، جبکہ سائبر سیکیورٹی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی خبر، تصویر یا ویڈیو کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں اور غیر مصدقہ یا غیرقانونی مواد پھیلانے سے گریز کریں۔