مقامی ۲ اگست ۲۰۲۶

سانحہ سورنج 39 جاں بحق کان کنوں میں سے 34 کا تعلق شانگلہ سے، میاں کلے پیر آباد میں 24 لاشیں پہنچنے پر صفِ ماتم

شانگلہ/کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان کے علاقے سورنج میں کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق ہونے والے 39 کان کنوں میں سے 34 کا تعلق ضلع شانگلہ سے تھا، جن میں 24 مزدور صرف ایک ہی گاؤں میاں کلے پیر آباد کے رہائشی تھے۔ لاشوں کی اپنے آبائی علاقے آمد پر پورا گاؤں سوگ میں ڈوب گیا اور ہزاروں افراد نے جنازوں میں شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں تین سگے بھائی اور ایک ہی خاندان کے سات افراد بھی شامل تھے۔ متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد نے حکومت سے فوری مالی امداد، مناسب معاوضہ، یتیم بچوں کی تعلیم، بیواؤں کی کفالت، کانوں میں عالمی معیار کے حفاظتی اقدامات اور حادثے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔