لاہور (ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے رائیونڈ، لاہور میں ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، سیاسی امور اور اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
