پاکستان ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کو پی کے میپ کا سربراہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

کوئٹہ (ویب نیوز)پاکستان کے الیکشن کمیشن نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ کے طور پر محمود خان اچکزئی کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پارٹی کے اندرونی انتخابات، آئین میں ترمیم اور مالیاتی امور سے متعلق کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ جب تک پارٹی میں اندرونی انتخابات نہیں ہوتے، اس کا کوئی قانونی سربراہ نہیں ہو سکتا، اس لیے محمود خان اچکزئی کو پارٹی سربراہ نہیں مانا جا سکتا۔ کمیشن نے پاور آف اٹارنی کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اس حوالے سے الگ حکم جاری کیا جائے گا۔