پاکستان ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

کشمیری عوام پر مبینہ فائرنگ اور طاقت کے استعمال کی مذمت، جے یو آئی اوستہ محمد

گنڈاخہ(ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے ضلع اوستہ محمد کے رہنما صوفی خاوند بخش چنہ اور دیگر رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کشمیری عوام پر مبینہ فائرنگ، تشدد اور طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج اور آئینی و جمہوری حقوق کا مطالبہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اسے طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جانا چاہیے۔ جے یو آئی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تشدد کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور تمام مسائل کو مذاکرات اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے۔