کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی لورالائی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری عبدالغفور جعفر نے بارکھان کے ڈی ایس پی کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں آخری حملہ آور تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی دہشت گردی کے خلاف ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ دہشت گردی کے پیچھے بیرونی عناصر ملوث ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ ہر صورت قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے۔
