مقامی ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

صحبت پور میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، آٹھ افراد زخمی

صحبت پور(ویب نیوز)صحبت پور کے آر ڈی 298 پولیس تھانے کی حدود میں واقع مصری گرانی گاؤں میں معمولی تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا، جبکہ دو شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے جیکب آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مقامی افراد نے علاقے کی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔