مقامی ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کوئٹہ ضلعی اجلاس میں بدامنی، لوڈشیڈنگ اور عوامی مسائل پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا

کوئٹہ(ویب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلع کوئٹہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صوبائی نائب صدر اور ضلعی سیکریٹری سید شراف آغا کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی صدر عبدالقهار خان ودان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ عوامی رابطہ مہم، رکنیت سازی اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے فیصلے کیے گئے۔ شرکا نے کوئٹہ میں بدامنی، چوری کی وارداتوں، لوڈشیڈنگ، گیس کی قلت، بے روزگاری، شہری مسائل اور منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو عوامی مسائل کے حل میں ناکام قرار دیا۔