مقامی ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

قلات ڈویژن کے تاریخی نام کی بحالی کی آئینی درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور

قلات(ویب نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ نے قلات ڈویژن کے تاریخی نام کی بحالی سے متعلق دائر آئینی درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد قانونی اور آئینی دلائل کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لی اور حکومت بلوچستان سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قلات صرف ایک انتظامی خطہ نہیں بلکہ لاکھوں بلوچوں کی تاریخی، ثقافتی اور آئینی شناخت ہے، جبکہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 28 تاریخی اور ثقافتی شناخت کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ سماعت کے دوران متعدد وکلا بھی موجود تھے، جبکہ درخواست گزاروں نے عزم ظاہر کیا کہ قلات کے تاریخی تشخص کی مکمل بحالی کے لیے اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔