چمن (ویب نیوز): مقامی شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کوئٹہ۔چمن شاہراہ پر ایکسائز اہلکاروں نے ناکہ قائم کر رکھا ہے، جہاں مبینہ طور پر چمن سے آنے جانے والے شہریوں کو بلاجواز روک کر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق بعض ڈوڈی گاڑیوں کے مالکان سے مختلف بہانے بنا کر مبینہ طور پر غیر قانونی رقم بھی طلب کی جاتی ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایکسائز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائیں، اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو بلاجواز ہراسانی سے نجات مل سکے۔
