مقامی ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ: ہزار گنجی میں فائرنگ، سینئر باکسر احمد یار قتل، ملزم فرار

کوئٹہ(ویب نیوز)کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ کے واقعے میں سینئر باکسنگ کھلاڑی احمد یار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انہیں ان کے ماموں زاد بھائی انور نے مبینہ طور پر گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتول اور ملزم دونوں گاڑیوں کی ورکشاپ میں مکینک تھے۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔