کوئٹہ(ویب نیوز)تربت کے نواحی علاقے کلاتک میں نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے سات مزدوروں کو اغوا کر لیا، جبکہ فائرنگ کے دوران ایک مغوی مزدور اور ایک مقامی راہ گیر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اغوا ہونے والوں میں چار پنجابی اور تین پختون مزدور شامل تھے۔ بعد ازاں ایک پختون مزدور کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ چار پنجابی اور دو پختون مزدور تاحال لاپتا ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
