مقامی ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ: متعدد پیٹرول پمپس پر ایرانی پیٹرول سرکاری نرخوں پر فروخت ہونے کا الزام، کارروائی کا مطالبہ

کوئٹہ(ویب نیوز)کوئٹہ میں متعدد پیٹرول پمپس پر مبینہ طور پر ایرانی پیٹرول کو پاکستانی پیٹرول ظاہر کرکے سرکاری نرخوں پر فروخت کیے جانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر بھر کے پیٹرول پمپس کی غیرجانبدارانہ انسپکشن، پیٹرول کے معیار کی جانچ اور بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں تاکہ صارفین کو معیاری پیٹرول سرکاری قیمت پر فراہم کیا جا سکے۔