مقامی ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

ٹرانسپورٹرز کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل، نمایاں کمی کا مطالبہ

کوئٹہ(ویب نیوز)پنجاب خیبرپختونخوا بس یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ اور جنرل سیکرٹری وزیر خان کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام اور ٹرانسپورٹ شعبے کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں بھاری اضافہ کرکے معمولی کمی کا اعلان عوام کو ریلیف دینے کے بجائے محض نمائشی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ رہنماؤں نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اور نمایاں کمی، ٹرانسپورٹ شعبے کو خصوصی ریلیف دینے اور بصورت دیگر احتجاجی تحریک اور ممکنہ پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ دیا۔