کوئٹہ(ویب نیوز)کوئٹہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سریا، سیمنٹ، بجری، ریت اور دیگر تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے گھروں، کمرشل منصوبوں اور ترقیاتی اسکیموں کی لاگت بڑھ گئی ہے۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، جس کا بوجھ براہ راست صارفین پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ بلڈرز اور تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں استحکام، ٹرانسپورٹ اخراجات میں کمی اور تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اثرات کم کیے جا سکیں۔
