کوئٹہ(ویب نیوز)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والے ایل پی جی ٹینکروں، آئل ٹینکروں اور دیگر تجارتی گاڑیوں پر حملے پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتے تجارتی روابط اور ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے قومی و بین الاقوامی شاہراہوں کے تحفظ کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس قائم کر دی ہے۔ ان کے مطابق کوئٹہ۔تفتان شاہراہ پر سیکیورٹی خدشات کے باعث سینکڑوں ٹرک بارڈر پر رکے ہوئے ہیں، جبکہ تاجروں نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال بہتر نہ ہونے کی صورت میں تجارت، سپلائی چین اور بلوچستان کی معیشت مزید متاثر ہو سکتی ہے۔
