کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی، مرکزی کنوینر مفتی شفیع الدین، صوبائی کنوینر مولانا قاری مہراللہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی اور مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں نے ملک کو سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور معاشی بدحالی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کرپشن، شاہانہ مراعات اور غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ کیا جائے، عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے بجائے عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں اور آئین و قانون کی بالادستی، شفاف طرز حکمرانی اور قومی مفاد کو یقینی بنا کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
