راولپنڈی (ویب ڈیسک)نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نو تعینات کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کو عہدہ سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
