ریاض (ویب نیوز): سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی صوبے اور دارالحکومت ریاض میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے حملہ آور ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ دہشت گردانہ حملے عراقی سرزمین سے کیے گئے اور ان میں ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ ملوث ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی مسلح افواج کو ایسے حملوں کا مناسب وقت پر جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
