تازہ ترین ۲۷ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

اجلاس میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے مختلف ایجنڈوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بورڈ نے مختلف مالیاتی اور انتظامی امور کی منظوری بھی دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی مواقع میں اضافہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ سرمایہ کاروں کو سازگار، شفاف اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی ہم آہنگی سے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور معاشی امکانات کے اعتبار سے بے پناہ صلاحیتوں کا حامل صوبہ ہے۔ قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ حکومت بلوچستان سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔