تازہ ترین ۲۷ جولائی ۲۰۲۶

کھڈ کوچہ سے کوریئر کمپنی کا منی ٹرک اور دو افراد اغواء، ڈھائی کروڑ تاوان طلب

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 جولائی کو کھڈ کوچہ کے علاقے میں کالعدم بی ایل اے سے منسلک مسلح افراد نے ایک کوریئر کمپنی کا منی ٹرک اور اس میں سوار دو افراد کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 جولائی کو مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کوریئر کمپنی سے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم بی ایل اے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ بینک ڈکیتی، گاڑیاں چھیننے، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے، جبکہ ایسی کارروائیوں کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور دہشت گردی کی مالی معاونت کرنا ہے۔