تازہ ترین ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

حوثی ترجمان اور سعودی وفد کی عمان میں ملاقات، علاقائی سلامتی اور مذاکرات کی بحالی پر تبادلہ خیال

کوئٹہ (ویب نیوز): یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کے ذرائع کے مطابق حوثی سیاسی بیورو کے ترجمان محمد عبدالسلام اور سعودی وفد کے درمیان عمان میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی سلامتی، استحکام اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور عمانی حکام دونوں فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے سرگرم ہیں، جبکہ اطلاعات ہیں کہ اقوام متحدہ، سعودی عرب اور انصار اللہ کے نمائندے بھی عمان میں موجود ہیں جہاں مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کا امکان ہے۔