پاکستان ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

پاکستان میں سماجی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھیں گے، جاپانی سفیر

کوئٹہ (ویب نیوز): جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے کہا ہے کہ جاپان جائیکا کے ذریعے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے، سڑکوں، صاف پانی، تعلیم، صحت اور سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں میں مسلسل تعاون کر رہا ہے اور یہ شراکت داری مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسکالرشپس، زرعی تعاون، انفراسٹرکچر منصوبوں، ہنر مند افرادی قوت اور ثقافتی روابط کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ پاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چیئرمین سید فیروز عالم شاہ نے پاکستان کی ترقی میں جاپان کے دیرینہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔