تازہ ترین ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

جلد صوبے بھر میں دیرپا امن اور استحکام قائم کریں گے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (ویب نیوز): گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے صوبے بھر میں جلد دیرپا امن اور استحکام قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے اور قومی شاہراہوں سمیت اہم تجارتی راستوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدامنی کا سب سے زیادہ نقصان بلوچستان کے عوام، تاجروں، زمینداروں اور کاروباری طبقے کو پہنچا ہے، جبکہ پائیدار امن ہی معاشی ترقی، سرمایہ کاری، روزگار اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ گورنر نے عوام اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ امن کے قیام، ریاستی رٹ کے استحکام اور صوبے کی ترقی کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔