کوئٹہ (ویب نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم شام یا رات کے اوقات میں ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، بارکھان، کوہلو، خضدار، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان کے بعض علاقوں میں تیز بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
