کوئٹہ (ویب نیوز)ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے جیکب آباد سے کوئٹہ تک سفر کرنے والے تمام مسافروں کو اس حصے کا کرایہ واپس کر دیا ہے، جبکہ مزید پیش رفت سے متعلق ریلوے حکام کی جانب سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
