تازہ ترین ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

صوبائی وزیر داخلہ کی شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے اہلخانہ سے تعزیت

کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور عبدالحکیم کاکڑ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات ناقابلِ برداشت ہیں اور اس میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت شہدا کے خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور سرپرستی فراہم کرے گی۔