کوئٹہ (ویب نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے رکن بلوچستان اسمبلی نواب جنگیز خان مری نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، سیاسی استحکام اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں پائیدار امن، عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ نواب جنگیز خان مری نے صدر مملکت کو بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل، ترقیاتی ضروریات اور مقامی سطح پر امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا، جبکہ صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوامی فلاحی منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد اور وفاق و صوبے کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
