کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لی گئیں، جبکہ متعدد مشتبہ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کئی مبینہ دہشت گرد زخمی ہوئے اور علاقے میں سرچ و کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔
