تازہ ترین ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان میں بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان

کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم جون سے اب تک بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کوہلو، خضدار اور ژوب میں مختلف حادثات کے باعث جانی نقصان ہوا، جبکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے صوبے بھر میں 41 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان کے 17 گھر مکمل طور پر تباہ اور 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔