دنیا ۱۲ مئی ۲۰۲۶

صدر ٹرمپ 13 مئی کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے

واشنگٹن(webside)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات متوقع ہے۔دونوں رہنماوں کے درمیان ایران، تجارتی تنازعات اور دیگر عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان گزشتہ برسوں میں تجارتی ٹیرف، مشرق وسطی کی جنگ اور تائیوان سمیت کئی معاملات پر شدید اختلافات رہے ہیں۔چین تائیوان کو اپنے علاقے کا حصہ قرار دیتا ہے، جبکہ امریکا اس معاملے پر مسلسل دلچسپی رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا دورہ اصل میں مارچ کے آخر یا اپریل کے آغاز میں ہونا تھا، تاہم ایران کے خلاف جنگی صورتحال پر توجہ مرکوز رکھنے کے باعث یہ دورہ مخر کردیا گیا تھا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اس دورے کے دوران چین پر ایران کے حوالے سے دبا ڈالنے کی کوشش کریں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے پر بھی گفتگو ہوگی۔چین ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے اور اس کی متعدد آزاد ریفائنریز رعایتی نرخوں پر ایرانی خام تیل درآمد کرتی ہیں۔وائٹ ہاس کی پرنسپل ڈپٹی پریس سیکریٹری اینا کیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ دورہ علامتی اعتبار سے انتہائی اہم ہوگا۔تاہم صدر ٹرمپ صرف علامتی مقاصد کے لیے سفر نہیں کرتے بلکہ امریکی مفادات کے لیے مزید بہتر تجارتی معاہدے بھی کریں گے۔وائٹ ہاوس کے مطابق صدر ٹرمپ کے دورے میں خصوصی تقریبات، بیجنگ میں ٹیمپل آف ہیون کا دورہ اور شاہانہ سرکاری ضیافت بھی شامل ہوگی۔واضح رہے کہ یہ 2017 کے بعد کسی امریکی صدر کا چین کا پہلا دورہ ہوگا۔