تازہ ترین ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

گورنر بلوچستان نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے اہلخانہ سے تعزیت کی

کوئٹہ (ویب نیوز)
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گزشتہ روز مستونگ کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر نے شہید جج کے بیٹوں سے ملاقات کر کے انہیں دلاسہ دیا، شہید کی قومی و عدالتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔