ہرنائی (سرکاری خبر)وزیراعلیٰ بلوچستان کے امن و امان وژن کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین نے تحصیل شاہرگ میں حبیب بینک لمیٹڈ کی برانچ کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سی سی ٹی وی، ایمرجنسی الارم، فائر سیفٹی آلات، اے ٹی ایم سیکیورٹی اور گارڈز کی تیاری کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام حفاظتی نظام چوبیس گھنٹے فعال رکھے جائیں اور پولیس بینکوں و تجارتی مراکز کے اطراف گشت مزید مؤثر بنائے تاکہ عوام کا اعتماد برقرار رہے۔
