مقامی ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

اسسٹنٹ کمشنر کھوسٹ کا مختلف بینکوں کا دورہ، سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت۔

ہرنائی (سرکاری خبر)
اسسٹنٹ کمشنر کھوسٹ اسرار احمد شاہوانی نے ضلع ہرنائی میں نیشنل بینک، حبیب بینک اور بینک اسلامی کی برانچوں کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بینک انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام فنی و انتظامی خامیوں کو فوری دور کیا جائے، ڈیجیٹل اور حفاظتی نظام چوبیس گھنٹے فعال رکھے جائیں جبکہ پولیس بینکوں اور تجارتی مراکز کے اطراف گشت بڑھا کر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائے۔