کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین و سابق سینیٹر رضا محمد رضا اور جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں بلوچستان، بالخصوص پشتون علاقوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سانحہ زیارت، ہنہ اوڑک، مستونگ اور قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر جلد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ امن و امان، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔
