کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے مستونگ میں جج اور ان کے سیکیورٹی گارڈ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اور حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
