کوئٹہ(ویب نیوز)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے قلات ڈویژن کے خاتمے اور ضلع مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے مقامی عوام، قبائلی عمائدین اور منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیے بغیر انتظامی فیصلہ کیا، جو آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل انتظامی نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کے ہیں اور ان کا حل نئے عمرانی معاہدے اور بامعنی سیاسی مکالمے میں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت آئینی حقوق کا تحفظ کرے گی جبکہ بی وائی سی رہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
