مقامی ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

مستونگ میں کرفیو اور مبینہ فائرنگ احکامات پر سینیٹر کامران مرتضی کا سخت ردعمل

کوئٹہ(ویب نیوز)جمعیت وکلا فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں کرفیو کے نفاذ اور مبینہ طور پر “دیکھتے ہی گولی مارنے” کے احکامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم آئین اور قانون سے ہٹ کر اقدامات شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہیں۔ انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ کرفیو سے متعلق احکامات کی وضاحت کی جائے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے کی جائیں تاکہ شہریوں کے حقوق محفوظ رہیں۔