کوئٹہ(ویب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج پر حملہ دراصل ریاست پر حملہ ہے اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے عزم ظاہر کیا کہ شہدا کے خون کا حساب لیا جائے گا اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
