تازہ ترین ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

مستونگ میں 6 دہشتگرد ہلاک، خودکش حملہ آور گرفتار

مستونگ (ویب نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چھ دہشتگرد ہلاک کر دیے، جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں حکام کے مطابق ایک سہولت کار اور مرد و خواتین خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کیے گئے اور وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔