دالبندین(ویب نیوز) ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں کوئٹہ۔تفتان شاہراہ پر چارسر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی ایک بوزر گاڑی کو روک کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔
