تازہ ترین ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

مستونگ کے کھڈکوچہ میں تاحکم ثانی کرفیو نافذ

کوئٹہ(ویب نیوز) محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں رات 9 بجے سے تاحکم ثانی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ معاون محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق کرفیو کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ انتظامیہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔