تازہ ترین ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

ایران کا امریکا پر نئے حملوں کا جواز تراشنے کا الزام

کوئٹہ (ویب نیوز): ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ نطنز کے قریب واقع کولانگ کوہ کا ذکر کر کے ایران پر نئے حملوں کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ اس مقام پر کوئی ایٹمی سرگرمی موجود نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ کا جوہری نگرانی کا ادارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر خاموش کیوں ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا کولانگ کوہ کو بنیاد بنا کر جارحیت، تخریب کاری اور نئی فوجی کارروائیوں کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز نطنز کے قریب واقع اس علاقے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا، امریکا اس کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتا۔