تازہ ترین ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

ایرانی فوج کا دعویٰ، امریکا نے ایران کے خلاف تمام جدید ہتھیار تعینات کر دیے

کوئٹہ (ویب نیوز): ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے تیسری عالمی جنگ کے لیے مختص تمام جدید ہتھیار ایران کے خلاف تعینات کر دیے ہیں۔ تہران میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ اور جنگ بندی کے مختلف ادوار میں بھی ایران نے اسٹریٹیجک میزائلوں کی تیاری کا عمل کبھی نہیں روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن اپنی تمام تر انٹیلی جنس صلاحیتوں کے باوجود اب تک ایرانی میزائلوں کے پیداواری مراکز کا سراغ لگانے میں ناکام رہا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل شکارچی نے مزید دعویٰ کیا کہ مغربی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں پر گزشتہ پانچ دہائیوں کی سرمایہ کاری حالیہ جنگ کے دوران شدید متاثر ہوئی ہے۔