مقامی ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

لسبیلہ کو ڈویژن اور اوتھل کو ہیڈکوارٹر بنانے پر شاندار تقریب کا انعقاد

اوتھل(ویب نیوز) ضلع لسبیلہ کو ڈویژن کا درجہ ملنے اور اوتھل کو اس کا ہیڈکوارٹر مقرر کیے جانے پر چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی کی قیادت میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس اقدام کو وفاقی وزیر تجارت نواب جام محمد کمال خان عالیانی اور پارلیمانی سیکریٹری نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوتھل کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر بنانے سے عوام کو سرکاری امور کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا اور انتظامی خدمات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے اس فیصلے کو لسبیلہ کی ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی سہولتوں کے فروغ کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔