کوئٹہ(ویب نیوز) افغان قومی موومنٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے حکمران اپنی مراعات اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کریں۔ پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ مہنگائی، بھاری ٹیکسز اور بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ بیان کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہا ہے، جس کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ افغان قومی موومنٹ نے حکومت پر زور دیا کہ عوام دوست معاشی پالیسیاں اختیار کی جائیں، ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
