تازہ ترین ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

سوراب اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خودکش حملہ آور خواتین گرفتار

کوئٹہ(ویب نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے جبکہ دو مبینہ خودکش حملہ آور خواتین اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مشترکہ کارروائیوں میں سوراب میں 7 اور مستونگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گی۔